اپوزیشن استعفیٰ لے بھی سکتی ہے اور دے بھی، حافظ حسین احمد



اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن حکومت سے استعفی لے بھی سکتی ہے اور استعفے دے بھی۔

پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمرعباس کے ساتھ بات کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے بتایا کہ ان کی پارٹی نے انتخابات کے ایک روز بعد ہی کہا تھا کہ اسمبلیوں میں نہیں جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری کے کہنے پر جے یو آئی والے اسمبلیوں میں گئے تھے تاکہ کوئی تحقیقی کمیٹی بنائے جا سکے۔ انہوں نے کہا جے یو آئی نہیں چاہتی تھی کہ اپوزیشن میں دراڑ پڑے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں سے پیدل اسلام آباد پہنچیں گے اور جہاں روکا جائے گا اسی جگہ دھرنا دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کارکن اپنی کشتیاں جلا کر آئیں گے اور مقاصد کے حصول کےلیے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔

ن لیگ کی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ اس وقت ملک بند گلی میں پہنچ گیا ہے ن لیگ کا آئندہ اجلاس اہم ہے جس میں بڑے فیصلے کئے جائیں گے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا کہ فیصلہ ہوگیا ہے آزادی مارچ میں پارٹی کی بھرپور نمائندگی ہوگی۔

تحریک انصاف کے رہنما ہماوں اختر خان نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں مولانا کیساتھ مذاکرات کا آپشن کھلا رکھنے کی بات کی اور کہا مولانا سے بات چیت کے لئے کمیٹی بنائی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں