مسلم لیگ ن کا جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور ہونے والے اجلاد میں ن لیگی رہنماؤں نے تین مختلف آپشنز پر غور کیا، کچھ رہنماؤں کا خیال تھا کہ حکومتی لاٹھی چارج کی صورت میں حالات بگڑے تو رینجرز اور فوج آسکتی ہے۔

اسی طرح یہ بھی سوچا گیا کہ دھرنے کے دوران دباؤ بڑھ گیا تو ان ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا جاسکتا ہے،

اجلاس میں اس بات پر بھی سوچا گیا کہ ان ہاؤس تبدیلی پر بات نہ بنی تو قبل از وقت انتخابات کی ڈیڈ لائن لیکر دھرنا ختم ہو گا؟

ذرائع کا کہنا ہے جلاس میں رہنماؤں نے شہباز شریف کو آپشنز دئیے۔ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ  شہباز شریف کمر درد کے باعث  بھی لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گے ۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نےاجلاس میں  نواز شریف کا خط پڑھ کر سُنایا ۔ شہبا زشریف نے کہا کہ نواز شریف کا حکم سر آنکھوں پر انہوں نے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے تو ن لیگ اس مارچ میں شریک ہوگی۔

پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ احسن اقبال اور سینیئر قائدین آزادی مارچ میں اسلام اباد پہنچنے والے قافلوں کی قیادت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کی حکمت عملی کے متعلق مسلم لیگ ن کے اجلاس میں صدر مسلم لیگ شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ہو ا ہے جس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، امیر مقام، شاہ محمد شاہ، عبدالقادر بلوچ، برجیس طاہر، پرویز ملک، حنیف عباسی اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو لکھے جانے والے خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کے سامنے رکھے گئے۔

اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت ، ملکی مجموعی سیاسی صورت حال، معاشی حالات اور دیگر معاملات پر بات چیت کی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادی مارچ  اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ کیسز سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے بعد مولانا کی بات نہ مان کر غلطی کی، نوازشریف

اطلاعات ہیں کہ شہباز شریف کی زیرقیادت بلائے گئے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔

اجلاس سے قبل پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق ن لیگ کی مرکزی قیادت کو دوپہر دو بجے مشاورت کے لیے لاہور بلایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے بعد آزادی مارچ میں شرکت کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف گزشتہ روز جمیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر چکے ہیں۔

ن لیگ کے تاحیات قائد نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پارٹی صدر شہباز شریف کو ایک خط میں سب کچھ لکھ کر بتا دیا ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ن لیگ نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں پربھی غور شروع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں