ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر کرکٹر کا عدالت سے رجوع

ججز کی تعیناتی، تبادلوں میں حکومتی مداخلت کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

فائل فوٹو


لاہور: قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر کرکٹر زاکر خان نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں چیرمین پی سی پی، وزیراعظم پاکستان اور ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذ افی اسٹیڈیم سمیت دیگر متعلقین کو فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ اسلام آباد ریجن انڈر 19 ٹیم کے لیے 60 بچوں میں سے 20 کا انتخاب ہوا، 20 بچوں میں سے درخواست گزار 7 ویں نمبر پر آیا۔

کرکٹر زاکر خان نے اپنی درخواست میں لکھا کہ پی سی پی کے نئے آئین کے تحت علاقائی ٹیمیں ختم کر کے صوبائی سطح پر ٹیمیں بنانے کا قانون آگیا ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ صوبائی سیلکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس رسمی سے ٹرائل کروا کے ٹیم منتخب کی۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے زاکر خان کو نظر انداز کر کے مسترد کر دیا گیا جب کہ درخواست گزار کا گزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کیے جانے والے لڑکوں سے گئی گنا بہتر ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ علاقائی سطح پر بنائی گئی ٹیموں کو بحال کرنے اور سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے میرٹ پر ٹرائل کروانے کا حکم دے۔


متعلقہ خبریں