’نمرتا کماری کو ہیلو کا میسج کیا‘

’نمرتا کماری کو ہیلو کا میسج کیا‘

فائل فوٹو


لاڑکانہ: نمرتا کماری کے دوست علی شان میمن عدالت کے سامنے بیان دیا ہے کہ واقعہ کے دن ہیلو کا میسج کیا جس کا جواب نہیں آیا۔

نمرتا ہلاکت کیس میں زیر حراست مہران ابڑو اور علی شان میمن کو جوڈیشل انکوائری افسر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اقبال حسین میمن کے روبرو پیش کیا گیا جہاں دونوں نے بیانات قلم بند کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: نمرتا کیس: جوڈیشل کمیشن کی طرف سے تحقیقات کا آغاز

علی شان میمن نے کہا نمرتا کو آخری میسج کیا کہ آجائیں لائبریری میں بات کرنی ہے جس پر انہوں نے انکار کیا اور بائے لکھا۔ جس کے بعد نمرتا کو میسج اور کالز کیں جواب نہیں آیا۔

ملزم نے بتایا کہ کماری کی دوستی سب سے پہلے ہم دونوں سے ہوئی، ہم اس کا اے ٹی ایم کارڈ نہیں استعمال کرتے تھے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ نمرتا کماری صرف مہران ابڑو کے گھر جاتی تھی اور شادی کے معاملے پر نمرتا کماری کے والدین نے ہم سے ملنے سے منع کردیا تھا۔

علی شامن میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ نمرتا کماری بھی اپنے والدین کو یہی بتاتی تھی کہ اب وہ ہم سے نہیں ملتی۔


متعلقہ خبریں