مولانا کے آگے کنواں پیچھے کھائی ہے، شیخ رشید

چار گرفتار ہیں اور دو کی گرفتاری ابھی باقی ہے

  • میری جماعت دھرنے کے معاملے پر کنفیوز ہے


لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے لیکن ان کا ایجنڈا صرف اللہ کی ہستی جانتی ہے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا پھنسنے جا رہے ہیں، ان کی کوئی چیز حتمی نہیں ہے لیکن آخری ہفتہ اہم ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری نے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، شہبازشریف کبھی اُدھر ہیں اور کبھی اِدھر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے ایجنڈے کے 26 اکتوبر کو بات کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہ آئیں ڈینگی کاٹ لے گا، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ابھی میدان میں کوئی نہیں اترا، سینیٹ الیکشن میں بھی مولانا نے مروایا اور اب بھی فضل الرحمان ہی اپوزیشن کو مروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو یہاں تک پہنچانے میں مریم نواز کا اہم کردار ہے، اب حسن اور حسین دیکھو کیا کرتے ہیں۔

وزیر ریلوے نے بتایا کہ حزب اختلاف صرف چھ لوگوں کے لیے این آر او چاہتی ہے، اگر عمران خان این آر او دے دیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

چھ بندوں کے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ چار گرفتار ہیں اور دو کی گرفتاری ابھی باقی ہے جن میں جے یو آئی کا بندہ بھی شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ نئے انتخاب کی باتیں کرتے ہیں ان کی چیخیں نکل جائیں گی۔ کیپٹن صفدر کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ نوازشریف خاندان کےلیے سزا ہیں۔

عوامی مسلم لیگ دھرنے میں شرکت کرے گی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مری پارٹی کنفیوز ہے گھر جاتی ہے تو اُدھر ہو جاتی، باہر آتی ہے ہیڈ کوارٹر کی طرف ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پارٹی ابھی بارڈر پر کھڑی ہے، 23 اور 26 اکتوبر کو صورتحال کچھ بھی ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں