خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی

کراچی میں ڈینگی سےمتاثرہ خاتون جاں بحق

اسلام آباد: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 75 نئے کیسسز کی تصدیق ہو گئی ہے جب کہ پشاور میں آج سے ڈینگی وائرس سے متعلق  آگہی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق 5 روز جاری رہنے والی ڈینگی آگاہی مہم 9 حساس یونین کونسلز میں چلائی جائےگی    جس میں 55000  گھروں میں ڈینگی لاروا کا تدارک بھی شامل ہے۔

ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر ادارے مہم کی نگرانی کریں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 2155 کیسسز کے ساتھ پشاور رواں سال خیبر پختونخوا کا سب سے متاثرہ ضلع قرار  دیا گیا ہے۔

شہر اقتدار بھی ڈینگی کے اثر سے نہیں نکل سکا ہے۔

پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 2000 مشتبہ ڈینگی مریضوں کو لایا گیا جب کہ مزید 250 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پمز میں سہولیات کا فقدان  اور مریضوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے

پولی کلینک اسپتال میں 800 مریضوں میں سے 100 مریضوں میں ڈینگی تشخیص کیا گیا جب کہ پولی کلینک اور پمز اسپتال میں ایمرجنسی کے نفاذ پر مریض مشکلات کا شکار ہیں۔

ڈینگی کے مریضوں کے لیے صرف ایک کائونٹر ہونے کی وجہ سے مریض لائنوں میں لگنے پر مجبور ہیں جب کہ بلڈ سی پی اور  ڈینگی کی تشخیص کے لیے آنے والوں کے لیے کوئی مناسب انتظام بھی موجود نہیں ہے۔

راولپنڈی کے شہریوں پر بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں۔

ذرائع  محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید190 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی اور اب تک 6100 ہزار شہری ڈینگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی مچھر کے وار سے  اب تک 44 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں 5 موبائل ہیلتھ یونٹ کام کر رہے ہیں۔

بروقت فوگنگ اور اسپرے نہ ہونے کے باعث ڈینگی مچھر وبائی امراض کی شکل اختیار کر گیا۔


متعلقہ خبریں