برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان میں استقبال کیسا ہوگا؟

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد پر برطانوی ہائی کمشنر کا ویڈیو پیغام

فوٹو: فائل


اسلام آباد: شہزادہ اور شہزادی 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس پر اتریں گے۔ برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم، اعزازی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

پاکستان میں شاہی جوڑے کو وفاقی وزراء، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار خیرمقدم کریں گے،

ذرائع کے مطابق بچے شاہی جوڑے کے ہمراہ نہیں ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے گا۔برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور طبی عملہ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہوگا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ، 15 اکتوبر کو صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کریگا۔

شاہی مہمان پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے، برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچیسن کالج کا دورہ کریگا۔شہزادہ ولیم  اور شہزادی کیٹ مڈلٹن  شوکت خانم اسپتال بھی جائیں گے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ حتمی نہیں ہوسکا ۔

شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، مقامی افراد سے ملیں گے۔ موسم بہتر، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی شاہی جوڑا خیبر پختونخوا میں کہاں کہاں جائے گا؟

ذرائع کا کہناہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں