کائنات جنید لوئر دیر کی پہلی خاتون جیٹ پائیلٹ منتخب


پاکستان کے جنوبی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع  لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پاکستان ائر فورس میں بطور جیٹ فائٹر پائلٹ  منتخب  ہوئی ہیں۔

لوئر دیر کی اس خوش قسمت بیٹی کا نام کائنات جنید والد احمد جنید ہے۔ کائنات جنید لوئر دیر بلامبٹ میں رہائش پذیر ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو میں کائنات جنید نے بتایا کہ وہ  پاکستان کی بیٹی پہلی خاتون پائلٹ مریم مختار سے انتہائی متاثر ہیں۔  کاٸنات جنید کے والد بھی لوٸر دیر کے واحد جیٹ فاٸٹر پاٸلٹ  تھے جو اب ریٹائرڈ   ہوچکے ہیں ۔

کائنات جنید کے جیٹ فائٹر پائیلٹ منتخب ہونے پر جہاں ان کے اہل خاندان خوش ہیں وہیں اہل علاقہ بھی خوشی سے نہال ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پاور لفٹر رابعہ شہزاد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا


متعلقہ خبریں