فواد چوہدری کچھ روز سے عمران خان مخالف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں،خواجہ اظہار

سندھ اسمبلی: ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی اپوزیشن لیڈر پر متفق

کراچی: وفا قی وزیر برائے سائنس فواد چوہدری کے ایم کیو ایم سے متعلق بیان پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے تحریک انصاف کی قیادت سے ناراضگی کا اظہار بھی کردیاہے۔

کراچی سےاس ضمن میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی طرف سے کہاگیاہے کہ فواد چوہدری کچھ روز سے عمران خان مخالف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ فواد چوہدری کی طرف سے بیان  پی ٹی آئی کی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ فواد چوہدری ایم کیوایم پاکستان کے مستقبل کی فکر کے بجائے اپنی موجودہ اور سابقہ جماعتوں کے مستقبل کی فکر کریں۔

عامر خان نے کہا کہ فواد چوہدری جیسے نالاحق اور نا سمجھ وزرا کے سبب ہی تحریک انصاف کوحکومت سازی اور حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہے ہیں، کھوڑو

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی مخالف بھی ہیں۔فواد چوہدری تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں