غازی رشید قتل کیس، مشرف کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ

'آپ کا مشرف کی پارٹی سے کیا تعلق ہے'

فائل فوٹو


اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نےہفتہ کے روز 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہاکہ پرویز مشرف کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔ مقدمہ کیاخراج کے لیے پاکستان سوشل جسٹس پارٹی نے درخواست دائر کی۔

یہ بھی پڑھیے: پرویز مشرف کے خلاف جاری سنگین غداری کیس میں وکیل دفاع مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا پٹیشنر رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہونے کے باوجود متاثرہ فریق اور حق دعوی حاصل ہونے پر عدالت کو مطمئن نہ کر سکی۔

پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ میں کوئی سیاسی جماعت متاثرہ فریق کیسے ہو سکتی ہے؟ عدالت کو مطمئن نہیں کیا جا سکا کہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت کسی دوسرے شخص کے خلاف مقدمہ خارج کرانے کا حق رکھتی ہے۔

عدالت عالیہ نے کہا کہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ پرویز مشرف قانون کی نظر میں مفرور ملزم ہے۔


متعلقہ خبریں