آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں سمیت 13 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسیپکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی پر فرد جرم عائد

فوٹو: فائل


کراچی : احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں  کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ اور بچوں سمیت 13 مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی احتساب عدالت میں آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے تفیشی افسر سے استفسار کیا کہ ریفرنس میں مفرور ملزمان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟

عدالتی سوال پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ مفرور ملزمان کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے ریفرنس میں تمام مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیے: ریفرنس منظوری کیخلاف آغاسراج درانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری


متعلقہ خبریں