ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب اور سندھ کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا۔ بلوچستان کے اضلاع قلات، تربت، سبی، گوادر اور کوئٹہ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے اضلاع مالم جبہ، چترال، ایبٹ آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ دیگر اضلاع کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا تاہم بارکھان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔


متعلقہ خبریں