شعیب ملک سی پی ایل 2019 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

شعیب ملک سی پی ایل 2019 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کو کیریبیئن پریمیئر لیگ 2019 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سی پی ایل کے ویب سائٹ کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ 2019 کی ٹیم کا انتخاب سی پی ایل ڈائیریکٹر ٹام موڈی نے کمنٹیٹرز مارک بچر، ڈینی موریسن، ڈرک نینس، این بیشپ اور ڈیرن گنگا کی معاونت سے کیا ہے۔

شعیب ملک نے اس ٹورنامنٹ کے دوران گیانا کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کپتانی اور بلے بازی سے شائقین کا دل جیت لیا، انہوں نے 78 کی اوسط سے 313 رنز اسکور کئے۔

ان کے علاوہ ٹیم میں موجود برینڈن کنگ جنہوں نے 453 رنز اسکور کئے جبکہ لیگ اسپنر عمران طاہر نے اپنی گوگلی سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو خوب تنگ کیا، انہوں نے 11 کی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔


دیگر کھلاڑیوں پر نظر دوڑائیں تو گلین فلپس، فیبین ایلن، کیرن پولارڈ، جیسن ہولڈر، ہائیڈن واش، عمران طاہر، ہیری گرنی، شیلڈن کوٹریل، اور کرس گرین ٹیم میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں