تاجروں کا عبدالرزاق داؤد کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ


کراچی: تاجروں کی تنظیم نےحکومت کی معاشی پالیسیوں کےخلاف آواز بلند کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نےحکومت کے خلاف پہلی آواز اٹھادی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بھاری ٹیکسز اور غیر ضروری ڈیوٹیز نے برآمدات کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ معاشی رفتار کو بھی سست کردیا ہے۔

چیمبرز آف کامرس کے سینئر نائب صدر مظہر ناصر کے مطابق ملک میں معاشی بدامنی کا راج ہے۔

سابق صدر فیڈریشن ہاؤس خالد نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ ٹیکس جمع کرنے پر مرکوز ہے، آسان کاروبار کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔

فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملکی 120 تاجر صنعت کار اور ایسوسی ایشن کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے معاشی معاملات پر سوال اٹھادیا ہے۔


متعلقہ خبریں