ن لیگی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

فارن فنڈنگ کیس ملک کی سب سے بڑی چوری ہے، احسن اقبال

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے وفد کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے 3 رکنی وفد تشکیل دیا تھا جس نے مولانا فضل الرحمان سے پشاور میں ملاقات کی۔

ہم نیوز کے مطابق ‎وفد کی قیادت پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کر رہے تھے جبکہ وفد میں انجینئر امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل تھے۔

‎وفد نواز شریف کے خط کی روشنی میں پارٹی کے آزادی مارچ میں شرکت سے متعلق حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں نے تین مختلف آپشنز پر غور کیا، کچھ رہنماؤں کا خیال تھا کہ حکومتی لاٹھی چارج کی صورت میں حالات بگڑے تو رینجرز اور فوج آسکتی ہے۔

اسی طرح یہ بھی سوچا گیا کہ دھرنے کے دوران دباؤ بڑھ گیا تو ان ہاؤس تبدیلی کا مطالبہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی سوچا گیا کہ ان ہاؤس تبدیلی پر بات نہ بنی تو قبل از وقت انتخابات کی ڈیڈ لائن لیکر دھرنا ختم ہو گا؟


متعلقہ خبریں