ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا

ایف اے ٹی ایف: پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اہم اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا جو کہ 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کی سربراہی میں وفد ایف اے ٹی ایف کے پیرس میں منعقدہ اجلاس میں شریک ہوگا۔

پاکستانی وفد کے پانچ ارکان میں وزارت خارجہ اور خزانہ کے ٹیرر فنانسگ، انسداد دہشت گردی کے حکام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے 27 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 20 نکات پر 100 فیصد پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی جامع رپورٹ پیش کرے گا۔

پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ اور انسداد دہشت گردی کی مد میں نمایاں اقدامات کئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے کا بھرپور یقین ہے۔


متعلقہ خبریں