’غلام‘ بنائے جانے کے الزامات کے بعد پاکستانی اداکارہ برطانیہ میں لاپتہ

پاکستانی اداکارہ کو برطانیہ میں ’غلام‘ بنالیا گیا

برطانیہ میں ایک پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور اسٹیج ڈانسر کو مبینہ طور پر غلام بنالیا گیا جس کے بعد سے وہ گمشدہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی رہائشی اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی رابیکا شیخ تین ماہ کے ویزے پر آٹھ ستمبر کو برطانیہ پہنچی تھیں اور انہوں نے متعدد پرفارمنسز میں اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

برطانیہ پہنچنے کے صرف پانچ روز بعد انہوں نے پناہ کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے ’غلامی‘ اور ’انسانی اسمگلنگ‘ وجہ بیان کی۔

لندن میں ان کی پرفارمنس کے آخری روز انہوں نے دیگر فنکاروں سے کہا تھا کہ وہ اب برطانیہ میں ہی رہیں گی اور پاکستان واپس نہیں جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق رابیکا نے یہ درخواست پولیس کی جانب سے لندن کے ایک مقام پر چھاپے کے دوران کی تھی تاہم حکام کو اس مقام سے کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

چھاپے کے دوران اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہیں وینیو مینیجر کی جانب سے غلام بنالیا گیا ہے تاہم اس دعوے کی حکام تصدیق نہ کرسکے۔

برطانیہ یا حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں