پی ایس ایل تھری میچ 12، یونائیٹڈ کے خلاف قلندرز کو اہم چیلنج درپیش


شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

برینڈن میکلم کی قیادت میں لاہور قلندرز نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔ قلندرز کو تینوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا مقابلہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں رات نو بج کر تیس منٹ پر کھیلا جائے گا۔

ٹیموں کے اسکواڈ پر ایک نظر

لاہور قلندرز

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی برینڈن میکلم لاہور قلندرز کی قیادت کریں گے۔ قلندرز اسکواڈ میں کیمرون ڈیلپرٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین(انجری کے باعث میچ سے باہر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل مینگلنگن، رضا حسن، مستفظرالرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دینیش رام دین شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

مصباح الحق اسلام ٓباد یونائیٹڈز کی کپتانی کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، آصف علی، جین پال ڈومینی، افتخار احمد،صاحبزادہ فرحان، عماد بٹ، آندرے رسل، فہیم اشرف، شاداب خان، حسین طلعت، اسٹیون فین، سیم بیلینگز، لیوک رونچی، محمد حسن، روحیل نذیر، محمد سمیع، رومان رئیس (نائب کپتان)، سیمیول بادرے، ظفر گوہر، محمد حسنین(انجری کا شکار)، سیمت پاٹیل، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں