ہیکرز نے بھارتی پائلٹس کو ’دل دل پاکستان‘ سنوا دیا

ہیکرز نے بھارتی پائلٹس کو ’دل دل پاکستان‘ جیسے ملی نغمے سنا دیے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں لینڈ کرنے والے بھارتی طیاروں کے پائلٹس کو پاکستانی ہیکرز نے مبینہ طور پر ’دل دل پاکستان‘ جیسے ملی نغمے سنا دیے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکرز اکثر جموں ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی بھارتی طیاروں کو فراہم کردہ فریکوئنسی کو ہیک کر لیتے ہیں جس کے بعد بھارتی پائلٹس کو پاکستانی ملی نغمے سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

بھارتی پائلٹ نے میڈیا کو اس ضمن میں بتایا کہ ان کے ساتھ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا بلکہ اکثر اوقات لینڈنگ کے دوران ہمیں ایسے ملی نغمیں سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال کی پیشِ نظر وہ اودھم پور کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہیں جو بعد ازاں ہمیں متبادل فرینکوئنسی فراہم کر دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وی ایچ ایف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ لائن آف سائٹ رابطے کا ذریعہ ہے جس کے تحت ہر دکھنے والی جہاز کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیکرز اس ٹیکنالوجی کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر ہمارا رابطہ ہیک کر لیتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز