پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں کولمبیا کو اپ سیٹ شکست

فوٹو: فائل


کراچی: سوکا ورلڈ کپ سے قبل ہی پاکستانی ٹیم نے کولمبیا کی مضبوط ٹیم کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

سوکا ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا۔ دوستانہ فٹبال میچ میں شاہینوں نے کولمبیا کی مضبوط ٹیم کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی سوکا ٹیم یونان کے شہر کریٹ میں موجود ہے جہاں انہوں نے مخالفین کے لیےخطرے کی گھنٹی بجا دی۔

میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کولمبیا کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

پاکستان دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ پیر کو سلووینیا کے خلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں قومی ٹیم سوکا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے یونان روانہ

سوکا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم 10 اکتوبر کو کراچی سے یونان روانہ ہوئی تھی۔ 40 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ’ایچ‘ میں رکھا گیا ہے قومی فٹبال ٹیم کا سوکا ورلڈکپ  میں پہلا میچ 14 اکتوبر کو سلووینیا سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں