‘ڈیئر شہباز بھائی’

'ڈیئر شہباز بھائی'

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کا اپنے بھائی شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل سے لکھا گیا مبینہ خط منظر عام پر آگیا ہے جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے ہدایت درج ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل خط کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ نوازشریف نے جیل سے شہبازشریف کو بھجوایا تھا۔

ن لیگ کے تاحیات قائد نے پارٹی کے مرکزی صدر کے نام اپنے تحریری پیغام میں لکھا ہے کہ احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنایا جائے، یہ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کے بعد مولانا کی بات نہ مان کر غلطی کی، نوازشریف

کوٹ لکھپت جیل میں اسیر نوازشریف نے لکھا’ن لیگ کے محترم رہنماو، کارکنو اور ساتھیو یہ مصلحت کو ایک طرف رکھ کر کھڑے ہونے کا وقت ہے، اپنا حق منوانے اور ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے۔

 

خیال رہے کہ نوازشریف نے عدالت میں گزشتہ پیشی کے موقع پر ذرائع ابلاغ کو بتایا تھا کہ انہوں نے ن لیگ کے صدر کو تحریری پیغام بھجوایا ہے۔

ن لیگ کے تاحیات قائد نے مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان بھی کیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل مبینہ خط کی مسلم لیگ ن نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔


متعلقہ خبریں