بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کے مزید ٹکڑے کرنے کی دھمکی

‘ پاکستان رویہ ٹھیک کرے ورنہ مزید ٹکرے کر دیں گے’

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کر لے ورنہ اس کے مزید ٹکرے ٹکرے کر دیں گے۔

ہریانہ میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران بھڑک مارتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ میں پاکستان کو تجویز دیتا ہوں کہ وہ ایمانداری سے اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کو ختم کر کے بھائی چارہ قائم کرے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ پاکستان ہمارا ہمسائیہ ملک ہیں اور ہم ان کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں تاہم اگر دہشت گردوں کے خلاف انہوں نے ٹھوس اقدام نہیں اٹھائے تو ہم بنیاد پرست قوتوں کو ختم کرنا جانتے ہیں‘۔

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم کہتے پھر رہے ہیں کہ وہ کشمیر کی آزادی تک جنگ لڑتے رہیں گے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی آواز اٹھائیں گے، میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ وہ جو مرضی کر لیں بھارت پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دورہ ایران کے دوران ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا تھا۔

کچھ روز قبل اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  کشمیر میں انسانی المیہ بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل پرزور دے۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر لکھا کہ 30 سال میں ایک لاکھ کشمیری اپنے حق خودارادیت کےلیے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I am puzzled as to how international media continues to give headline coverage to Hongkong protests but ignores the dire human rights crisis in IOJK – an internationally recognised disputed territory illegally annexed by India with 900k troops imposing a siege on 8mn Kashmiris

Imran Khan

@ImranKhanPTI

For over 2 months with a complete blackout of communications, thousands imprisoned,including entire spectrum of political leadership plus children, & a growing humanitarian crisis. In IOJK 100k Kashmiris have been killed over 30 yrs fighting for their right to self determination

6,856 people are talking about this

انہوں نے لکھا کہ9 لاکھ بھارتی فوجیوں نے 8 لاکھ کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے، بچوں اور بڑوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ بھارتی فوج نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، دو ماہ سے کشمیر میں مواصلات کا مکمل بلیک آوٹ ہے اور ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

I am puzzled as to how international media continues to give headline coverage to Hongkong protests but ignores the dire human rights crisis in IOJK – an internationally recognised disputed territory illegally annexed by India with 900k troops imposing a siege on 8mn Kashmiris

23.5K people are talking about this

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔ وزیراعظم نے لکھا میں پریشان ہوں کہ عالمی میڈیا ہانگ کانگ مظاہروں کو ہیڈ لائن بنا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کو نظر انداز کر رہا ہے۔

 


متعلقہ خبریں