من مائل کی “جینا” کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ


کراچی: پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان نے میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کے اچانک شوبز انڈسٹری  چھوڑنے کے فیصلے نے لاکھوں پرستاروں اور چاہنے والوں کو حیران کردیا۔

عائشہ خان نے میڈیا انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے مداحوں سمیت، انڈسٹری کے تمام ساتھیوں کی شکر گزار ہیں۔

خوبرو اداکارہ نے پوسٹ کے زریعے ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو عزت دی اور ان کے کام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھتے ہوئے بہت فخر اور اطمینان محسوس کررہی ہیں۔

With great pleasure and humility I have decided to bid farewell to our wonderful media industry. I am bowing out with…

Posted by Aisha Khan on Thursday, March 1, 2018

عائشہ خان نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان کے فیصلے کا احترام کریں گے اور انہیں سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

اداکارہ نے اس موقع پرانہیں اور ان کے والدین کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔ ان کے فیصلے نے مداحوں سمیت ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کو بھی افسردہ کردیا ہے۔

کچھ مداحوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ عائشہ خان جلد ہی اپنا فیصلہ بدل لیں گی اورایک بار پھر انڈسٹری میں آنے کا اعلان کریں گی۔ جس پر اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔

عائشہ خان نے 2000 میں اداکاری کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنی من موہنی اداؤں سے لوگوں کے دل جیت لئے۔انہوں نے 50 سے زائد ڈراموں اور ٹی وی سیریلز میں کام کیا۔

اداکارہ نے اپنے 18 سالہ کئیریر کا بیشترحصہ ہم ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ گزارا۔ ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’شدت‘ (2005) سےشروع ہونے والے اس سفر کا اختتام ڈرامہ ’وہ ایک پل‘ (2017) پر ہوا۔

عائشہ خان نے ہم ٹی وی کے ساتھ قریباً 17 ڈرامے کئے جس میں ’من وسلویٰ‘، ’پارسا‘ اور ’مسیحا‘ قابل زکر ہیں۔ ڈرامہ ’من مائل‘ کے کردار ’’جینا‘‘ کے باعث وہ کافی عرصہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بنی رہیں۔

من مائل کی ’جینا‘ نے ڈراموں کے علاوہ بڑی اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ فلم ’وار‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سمیت پانچ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔

اداکارہ کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ تھی، جب کہ ان کا نشر ہونے والا آخری ڈرامہ ’میری ننھی پری‘ ہے۔


متعلقہ خبریں