کراچی: غلط انجیکشن لگنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

کراچی: غلط انجیکشن لگنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

فائل فوٹو


کراچی : لیاقت آباد میں غلط انجیکشن لگنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانے کی رہائشی کائنات نامی بچی کو معمولی بخار کے سبب ہفتے کی رات قریبی کلینک لے جایا گیا تھا۔

کلینک پر موجود طبی عملے نے بچی کو انجیکشن لگا جس کے سبب اتوار کو ہاتھ میں انفکشن ہونے  پراسپتال لے جایا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق بچی کے ہاتھ سے شروع ہونے والا انفکشن سینے تک پھیل گیا تھا جو موت کا سبب بنا۔

یہ بھی پڑھیں: غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

تیرا سالہ کائنات چھٹی جماعت کی طالبہ اور تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ متوفی کائنات کے والد لیاقت آباد مکان نمبر 1/417 کا رہائشی اور فالج کے مرض میں مبتلا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کے اہلخانہ پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش لے کر روانہ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے قانونی کارروائی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

ایک ماہ قبل بھی کراچی کے علاقےنارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔ انجیکشن شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا تھا۔

ورثاء کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق  خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پراسپتال لایا گیا تھا تاہم غلط انجیکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔


متعلقہ خبریں