پاکستان میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

earthquake

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے جنہیں راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق آج صبح چھ بج کر 11 منٹ پر راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا ۔

صبح سویرے آنے والا زلزلہ 157 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس سے عمارتیں لزر گئیں۔

جڑواں شہروں کے علاوہ خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں پشاور،مردان، ایبٹ آباد، مالا کنڈ،مانسہرہ اور بالا کوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ غذر، چترال، سوات، دیر، بٹگرام اور شمالی وزیرستان میں بھی زمین لرز گئی۔

اتوار کی رات دس بج کر 41 منٹ پر بھی جہلم، میر پور آزاد کشمیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی  شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز جہلم سے دس کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔

24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔


متعلقہ خبریں