بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل، ہراساں کرنےکا انکشاف

بلوچستان یونیورسٹی میں طلبا کو بلیک میل، ہراساں کرنےکا انکشاف

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی میں اسٹاف کی جانب سے طلبا کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارہ تفتیش کر رہا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یونیورسٹی کے سیکیورٹی اور سرویلنس سیکشن کے اہلکاروں نے طلبا کو بلیک میل کیا۔

اطلاعات ہیں کہ سیکیورٹی برانچ کے ایک افسر اورسرویلنس انچارج کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے ہراساں اور بلیک میلنگ کی ویڈیوزبھی برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلیک میل کئے گئے طلبا میں زیادہ تعداد طالبات کی ہے جب کہ وائس چانسلر کے اسٹاف آفیسر سے بھی دوران تفتیش نازیبا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بلیک میلنگ کیلئے یونیورسٹی بلاکس میں خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے گزشتہ ماہ اسکینڈل بے نقاب کیا۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کے بعد کئی متاثرہ لڑکیوں نے رجوع کیا۔

اسکینڈل سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کے200 اہلکاروں، ملازمین سے تفتیش جاری ہے اور پتا چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اسکینڈل میں یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیدار تو ملوث نہیں۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے صوبائی حکومت نے اسکینڈل کا نوٹس لیے لیا ہے اور بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے تحت جلد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائینگی۔


متعلقہ خبریں