مودی سرکار بھارت کے لیے خطرہ قرار


اسلام آباد: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹیجو نے ایک بار پھر مودی سرکار کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

مارکنڈے کاٹیجو کا کہنا ہے کہ خطرناک طوفان بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے مگر بھارتی عوام کی آنکھیں اور کان بند ہیں۔

انہوں نے نریندر مودی کو ایک خالی دماغ کے جوکر سے تشبیح دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا بندہ جس کے دماغ میں صرف نفرت بھری ہوئی ہے اور جو لوگوں کو الگ الگ کرتب کرکے دکھاتا رہتا ہے وہ اس ملک کا سربراہ بنا بیٹھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوم جمہوریہ منانے کا کوئی جواز نہیں بنتا جب ملکی آئین کو مکمل طور پر بگاڑ دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ  بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے مودی سرکار کی اگلی چال بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جرمنی میں یہودیوں کی طرح چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔

جسٹس مرکنڈے کاٹیجو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی ناکامیوں اور خرابیوں سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے یہ حربے اختیار کرے گی کیونکہ بھارت کی معاشی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور اس کا غصہ مسلمانوں پر نکالا جائے گا۔


متعلقہ خبریں