جے یو آئی کا آزادی مارچ کب اور کہاں سےشروع ہوگا؟

جے یو آئی کا آزادی مارچ کب اور کہاں سےشروع ہوگا؟

فائل فوٹو


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ  31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا تاہم روانگی مختلف شہروں سے مختلف تاریخ پر ہوگی۔

ہم نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق جے یوآئی نے 27اکتوبر کو کراچی سے آزادی مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یوآئی کراچی ڈویژن کے قافلے سہراب گوٹھ سےبراستہ سپرہائی وے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے۔ حیدرآباد ڈویژن کےجلوس ایک بجے سپرہائی وے پرآزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کارکنان 27 اکتوبر کو اسلام آباد کا رخ کریں، مولانا فضل الرحمان

میرپورخاص ڈویژن سے جے یوآئی کی ریلیاں تین بجے نوابشاہ میں آزادی مارچ کے ساتھ ملیں گی اور 27 اکتوبر کی رات سکھر میں قیام کیا جائے گا۔

لاڑکانہ وسکھر ڈویژن کی ریلیاں آزادی مارچ میں 28 اکتوبر کو شامل ہوں گی اور مارچ 28 اکتوبر کوسکھرسے براستہ گھوٹکی پنجاب میں داخل ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کے مطابق ملک بھر سے قافلے ایک ہی وقت میں اسلام آباد میں داخل ہوں گے جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ 27 اکتوبر کو پر امن طور پراسلام آباد کی جانب سفر کا آغاز کریں۔ جمیعت علمائے اسلام نے اپنے محافظ دستے کے لیے خاکی رنگ کی وردی اور ڈنڈے بھی تیار کرا لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں