’بچے غیر سیاسی ہیں‘

مولانا دھرنے کے لیے مدارس کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں

عمران اسماعیل

اسلام آباد: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو لیکر دھرنا دینا چاہتے ہیں حالانکہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

بھٹ شاہ درگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب دھرنے کے لیے مدارس کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں جو کہ کم عمر ہیں،اگر کم عمر بچے جا رہے ہیں تو انہیں روکا جائے کیونکہ بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کا دھرنا بلاجواز ہے، مولانا کے دھرنے کا پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے موازنہ کرنا غلط ہے، وہ دھرنا کرپٹ حکومت کو ہٹانے کے لیے تھا جب کہ یہ دھرنا کرپٹ لوگوں کو باہر نکالنے اور احتساب کا عمل روکنے کے لیے ہے۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہم سے خوش ہے کوئی ناراضگی نہیں ہے، خوش اسلوبی کے ساتھ ایم کیو ایم سے بات ہورہی ہے،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پیغام خالد مقبول صدیقی تک پہنچا دیا ہے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال دوبارہ تبدیل ہورہی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ شاہ عبداللطیف کا پیغام امن کا پیغام ہے۔


متعلقہ خبریں