عوام دشمن حکومت کے خلاف کراچی سے کشمیر تک پہنچیں گے، بلاول بھٹو

ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہانہیں چھوڑ سکتے،بلاول

لاڑکانہ : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہمارے جمہوری اور معاشی حقوق پر حملہ ہورہا ہے،کیا ہماری عدلیہ انصاف کرتی ہے؟ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیربھٹو قتل کیس میں آج تک انصاف نہ ملا۔ 

پیپلزپارٹی  کے چیئرمین  نےلاڑکانہ میں صحافیوں سے گفتگو میں  کہا کہ پیپلزپارٹی نے1973کے آئین اور 18ویں ترمیم کےلیے قربانیاں دیں،پی ٹی آئی اور اتحادی جمہوری انسانی حقوق پر حملے کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام دشمن بجٹ سےعوام کا معاشی قتل ہورہا ہے،سلیکٹڈ حکومتیں  ہمیشہ عوام کے حقوق سلب کرلیتی  ہیں،سلیکٹڈ حکومتیں  صوبوں کے وسائل کو سلب کرلیتی ہیں، سلیکٹڈ حکومت کے مقابلے میں ایک ہی جماعت کھڑی ہے وہ پیپلزپارٹی ہے ۔

انہوں  نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے،اگر ہم عوام کی آواز نہیں بنیں گے تو ان کے حقوق سلب ہوتے رہیں گے،اس وقت پورا ملک سراپااحتجاج ہے، ہرطرف نوجوانوں کو بے روزگار کیاجارہا ہے۔

ان کا نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کا برا حال ہوچکا ہے،عوام کا پیغام سندھ اورپنجاب سےکشمیر تک پہنچائیں گے،سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کو فائدہ نہیں دے سکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مل کر پی ٹی آئی اور سہولت کاروں کو گھر بھیجنا ہے،ہم نے مل کر عوامی حکومت بنانی ہے،ملک میں مہنگائی اورٹیکس کا طوفان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  نے کہا کہ عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،سلیکٹڈ حکومت کبھی عوام کےمعاشی  حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی اس لئے غیرجمہوری حکومت کےخلاف جدوجہد کا سفر جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: ریاست مدینہ کا خواب دکھانے والوں نے قوم پر بدترین آمریت مسلط کر دی ہے،ترجمان بلاول بھٹو

انہوں نے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام دوست معاشی پالیسی دی ہے، ہم نے مل کر اس سلیکٹڈ حکومت کو بھگانا ہے،ستارے کو سترہ اکتوبر کو شکست دیں گے

بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو کراچی سے نکلیں گے۔ مہنگائی کے خلاف عوام دشمن حکومت کے خلاف کراچی سے کشمیر تک پہنچیں گے۔عوام کے حقوق کے لیے احتجاج کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں