الیکشن کمیشن نےاراکین پارلیمنٹ سے اثاثہ جات  کی تفصیلات طلب کرلیں

ECP

الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو کہا گیاہے ہ وہ 31دسمبر تک اپنے مالی گوشوراوں کی تفصیلات جمع کرادیں۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آئندہ سال کے آغاز پر اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کے نام شائع کر دیئے جائیں گے۔

کمیشن نے یاددہانی چھٹی میں خبردار کیا ہے کہ 16 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرئینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137کے تحت مالی گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت کا الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کا حکم


متعلقہ خبریں