یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم


لاہور:نیشنل انڈسٹریل کمیشن اسلام آباد نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

نیشن انڈسٹریل کمیشن  نے سی بی اے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ این آئی آر سی کے ممبر نور زمان نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کی یونین کی درخواست پر سماعت کی۔

اپنی درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا،وفاقی حکومت دیگر سرکاری ملازمین کی طرح یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کی تنخواہیں بھی نہیں بڑھا رہی۔

کمیشن سے درخواست گزار نے کہا انتظامیہ نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے مطالبات منظور کئے تھے،مطالبات کی منظوری کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین یونین کے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطالبات منظور کرنے اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری طرف یوٹیلیٹی اسٹورز کارپریشن کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستگزار یونین فعال نہیں ہے،نیشنل انڈسٹریل کمیشن کو پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے

کاروپوریشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ ملازمین کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے،یوٹیلیٹی سٹورز سی بی اے کے صدر نے درخواست دائر کی جبکہ سیکرٹری کا اس درخواست میں کوئی ذکر نہیں ہے۔

کارپوریشن کے وکیل  کی طرف سے استدعا کی گئی کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سی بی اے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔

یہ بھی پڑھیے:یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی

فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیشنل انڈسٹریل کمیشن نے جواب گزار کی معروضات مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کی اپیل منظور کرلی اور کاروپوریشن کو ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔


متعلقہ خبریں