سینیٹ انتخابات: تھوڑی دیر بعد پولنگ کا آغاز ہوگا


اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کی 52 نشستوں کےلیے انتخابات آج ہوں گے۔ جس کے لیے اب سے کچھ دیر بعد پولنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخی کا ایک دن ہے اور اس وقت سب کی نظریں سینیٹ کی نشستوں پر ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مقرر پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوگا اور شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

52 نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، فاٹا، وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر سینٹرز منتخب کریں گے۔

الیکشن کمیشن نےسینیٹ اانتخابات کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، صوبائی اسمبلیوں میں صوبہ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سینیٹرز کے انتخاب کے لیے پولنگ کی جائے گی جب کہ قومی اسمبلی میں اسلام آباد اور فاٹا کی نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز جب کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرزکا انتخاب کیا جائے گا۔ فاٹا سے چار اور اسلام آباد سے دو ارکان منتخب ہونگے۔

 


متعلقہ خبریں