پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر اور آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے شاہی جوڑے کی تصاویر بنالیں


برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کو ویلکم کرنے کے لئے آرٹسٹ بھی پرُجوش ہیں  پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر اور آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے شاہی جوڑے کی تصاویر بنالیں۔

شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن کے استقبال کےلیے جہاں حکومتی سطح پرتیاریاں کی گئیں وہیں مصور اور آرٹسٹ بھی پیش پیش ہیں۔

غیرملکی مہمانوں کی پیٹنگز بنانے میں مہارت رکھنے والی مصورہ رابعہ ذاکر نے شاہی جوڑے کا پورٹریٹ بھی تیار کیا۔

رابعہ ذاکر کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے کا پورٹریٹ بنانے میں دو ہفتے لگے۔ منفرد پورٹریٹ مہمانوں کو پاکستانی قوم سے محبت کا احساس دلائے گی۔

پاکستانی نامور آرٹسٹ وقاص احمد شائق نے بھی شاہی جوڑے کے پورٹریٹ کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

اپنے پورٹریٹ میں وقاص احمد شائق نے رنگین پینسلوں کا استعمال کرتے ہوئے برطانوی شاہی جوڑے کا پورٹریٹ ترتیب دیا جس میں کیٹ میڈلٹن کا لباس پاکستانی جھنڈے جیسا سبز رنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیےبرطانوی شاہی خاندان کے پاکستانی دورے

وقاص کی خواہش ہے کہ وہ خود اپنے پورٹریٹ کو پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے سامنے پیش کریں ، جس کے لیے وہ کسی سرکاری عہدیدار یا برٹش ہائی کمیشن سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں