پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نےبرطانیہ میں تاریخ رقم کردی


کراچی :پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نےبرطانیہ میں تاریخ رقم کردی۔انہوں نے بنا کسی کوچ کی سرپرستی کےکارڈف میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اورہیمپشائرویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

انہوں نےپزیرائی کرنے پرہم نیوز کا خصوصی شکریہ ادا کیاہے۔پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے انتھک محنت کرکے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

رابعہ شہزاد  نے برطانیہ میں لگاتار دو ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپس میں سلوراور گولڈ میڈل حاصل کیے۔

ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے کارڈف میں ہونے والی ویلش ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا،جس میں انہوں نےلوئسٹ ویٹ49 کلو کیٹگری میں 50 کلو تک وزن اٹھاکر سلور میڈل حاصل کیا۔اگلے دن ہیمپشائر میں ہونی والی ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر گولڈ میڈل حاصل کرکے دنیا کو حیران کیا۔

رابعہ شہزاد نےہم نیوز کااسپورٹس کی پزیرائی کے لیے آگےآنے اوردیگر کھیلوں کو پروموٹ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزادکا اعزاز، ویلش اوپن میں سلور میڈل حاصل کرلیا

انہوں نے نے برطانیہ میں بنا کسی کوچ کی سرپرستی میں دو انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور سلور اور گولڈ میڈل جیت کردنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

پاکستانی ویٹ لفٹر نے اس کامیابی پر انہیں برطانیہ میں بہت سراہا گیا،،رابعہ مستقبل میں اوربھی ایونٹس میں کامیابی سمیٹ کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔


متعلقہ خبریں