ورلڈ بیچ گیمز، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا


دوحہ: قطر میں جاری ورلڈ بیچ گیمز کے ریسلنگ مقابلے میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورلڈ بیچ گیمز کے مقابلے جاری ہیں۔ ریسلنگ کے گروپ اے کے 90 کلو گرام کے مقابلے میں پاکستان نے ترکی کو شکست دے دی۔

پاکستان کے محمدانعام بٹ ترکی کے اوزکان مورت کو صفر کے مقابلے میں ایک پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کا صرف ایک ہی کھلاڑی ریسلر انعام بٹ ورلڈ بیچ گیمز میں حصہ لیے ہوئے ہیں دیگر گیمز میں پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی نے حصہ نہیں لیا۔

قطر جانے سے قبل انعام بٹ نے پاکستانی عوام سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی  اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپنی جیت کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نےبرطانیہ میں تاریخ رقم کردی

واضح رہے کہ انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں