بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی ملک گیر ریلی نکالے گی، نفیسہ شاہ

فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

فائل: فوٹو


خیرپور: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی پی پی وفاقی حکومت کو مشکل وقت ( ٹف ٹائم) دینے کے لیے ریلی نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کی قیادت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہر جماعت اپنے طور پر بھی حکومت کے خاتمے کے لیے مہم چلائے گی۔

عوام دشمن حکومت کے خلاف کراچی سے کشمیر تک پہنچیں گے، بلاول بھٹو

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی نفیسہ شاہ نے کہا کہ 18 اکتوبر جو سانحہ کارساز کا دن ہے، اسی روز سے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاجی مہم کو ’کراچی سے کشمور احتجاجی مہم ‘کا نام دیا گیا ہے۔

ایک سوال پر رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ احتجاجی مہم میں عوام کو حکومت کے ناکام پالیسیوں کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمور سے قافلہ جنوبی پنجاب پہنچے گا جہاں سے وہ وسطی پنجاب جائے گا اور پھر خیبرپختونخوا سے ہوتا ہوا 30 نومبر کو مظفرآباد پہنچے گا۔

اس سال کے آخر تک حکومت کو جانا پڑے گا،بلاول بھٹو

پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 30 نومبر کو پاکستان پیپلزپاٹی کا فاؤنڈیشن ڈے ہے۔ اس دن کو مظفرآباد میں کشمیری عوام آزادی کے طورمنائیں گے۔

نفیسہ شاہ نے جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی جانب سے اعلان کردہ آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جب امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان ہمیں شیڈول دیں گے تو اس کے بعد ہمارے کارکنان اس میں ضرور شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں