بلاول بھٹو سمیت متعدد اراکین اسمبلی کو حتمی نوٹسز کا اجرا

’ زرداری اور نواز شریف کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا ’

لاڑکانہ: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام پرالیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے متعدد اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کو حتمی نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

بلاول بھٹو سمیت پی پی کے اراکین اسملبی کو نوٹسز کا اجرا

ہم نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ندیم حیدر کے مطابق جن افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں بلاول بھٹو زرداری، نثار کھوڑو، ناصرشاہ، مکیش چاؤلہ، شرجیل انعام میمن، شبیر بجارانی، سردار خان چانڈیواور سہیل انور سیال سمیت دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جاری کردہ نوٹسز دوسرے اور حتمی ہیں۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز نوٹسز جاری کیے گئے تھے جن کے جوابات آج جمع کرانے تھے لیکن چونکہ جوابات نہیں دیے گئے اس لیے دوسرے اور حتمی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

شہباز، بلاول جیل سے بچنے کیلئے آزادی مارچ کی حمایت نہیں کررہے، سلیم صافی

قواعد و ضوابط کے مطابق اگر نوٹسز کے جوابات جمع نہیں کرائے گئے تو قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انتخابی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام 12 اکتوبر کو لاڑکانہ میں انتخابی ریلی نکالنے کی وجہ سے عائد کیا گیا ہے جو بلاول بھٹو زرداری کی قیاد ت میں نکالی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں