کراچی: آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

کراچی: آوارہ کتے نے پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

کراچی: شہر قائد میں ایک آوارہ کتا خوف و دہشت کی علامت بن گیا۔ شہر کے علاقے ایف سی ایریا میں ایک کتے نے پولیس اہلکار سمیت سات افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ: مصطفے کھر کا کتا زخمی کرنے پر غریب کاشتکار کے خلاف مقدمہ

ہم نیوز کے مطابق کتے کے خوف سے علاقہ مکین اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں جب کہ شہری انتظامیہ تاحال غائب ہے۔

روشنیوں کے شہر میں کتے نے جن افراد کو زخمی کیا ہے ان میں رئیس، عثمان غنی، آریان، ایس ایم اعجاز، عبدالغفار، بسم اللہ خان اور پولیس اہلکار علی محمد شامل ہیں۔

ایف سی ایریا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وسطی مسجد علاقہ کے مکین اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جب کہ شہری انتظامیہ تاحال غائب بتائی جاتی ہے۔

160 سے زائد ادویات بھارت سے درآمد کئے جانے کا انکشاف

چند روز قبل قائد آباد میں جب کتے نے بچوں پر حملہ کیا تھا تو ایک پولیس اہلکار نے اسے گولی ماری جس سے کتا مرگیا لیکن گولی بچی کو بھی لگ گئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئی تھی۔

حکومت سندھ کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی آوارہ کتوں کی بہتات پر صوبے میں کتا مار مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت تمام بلدیاتی کونسلروں کو ٹاسک تفویض کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں