ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جب کہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

منگل کی صبح وفاقی دارالحکومت کا درجہ24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں صبح اور شام کے اوقات میں ہلکی ہوا چلنے سے خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دوپہر میں موسم قدرے گرم رہتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موسم موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گا اور شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے، ہنزہ، راولاکوٹ، مظفر آباد اور سکرود میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں خشک موسم کی لہر رواں ہفتے بھی برقرار رہ سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا۔


متعلقہ خبریں