ملک میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

ملک میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے 47 اموات ہو چکی ہیں اور سینکڑوں مریض روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 16 اموات ہوچکی ہیں اور سینکڑوں مریض مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 235 نئے کیسز کا اندراج  ہوا ہے۔

پمز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 130 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ہفتے میں 2 ہزار5سو سے زائد افراد کو ڈینگی نے کاٹا۔

ذرائع کے مطابق پمز کے ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 70سے زائد ہوگئی ہو چکی ہے۔ اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں تاحال ڈینگی کے چھ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں اور99 مریض زیر علاج ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پولی کلینک میں اب تک ڈینگی کے 3 ہزار نو سو مریضوں کا علاج کیا گیا۔ شہر اقتدار کے نجی اسپتالوں میں 85 مریض زیر علاج ہیں۔

اسلام آبآد میں مجموعی طور پر اب تک 8 ہزار740 سے زائد ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

خیبر پختونخوامیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 102 ڈینگی کیسسز کی تصدیق ہوئی جس سے کل تعداد 5331ہوگئی ہے۔

پشاور میں 13 کیسز کے ساتھ ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد2203 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 27 نئے کیسز صوابی سے رپورٹ ہوئے۔

کوہاٹ 7، ڈی آئی خان 8 اور مانسہرہ سے 9 نئے کیسسز کی تصدیق ہوئی۔ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 54 کیسز کے ساتھ زیر علاج مریضوں کی تعداد 154 تک پہنچ  گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 ڈینگی کیسز کا اندارج ہوا اور کل تعداد 30 ہزار سے تجاوزکر کے 30098 ہو گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے8740، پنجاب 6629، سندھ 5190، کے پی 5229، قبائلی اضلاع 463، بلوچستان 2776 اور آزادکشمیر میں 1338 کیسز کا اندراج ہوا۔

ذرائع کے مطابق رواں برس گلگت بلتستان سے کوئی ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔

رواں برس سندھ میں ڈینگی سے 16، اسلام آباد 16، پنجاب 10، بلوچستان 3 ، آزادکشمیر میں 1  اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

ایشیائی ممالک میں ڈینگی کی صورتحال

پاکستان، فلپائن، سری لنکا، ویتنام،ملائیشیا، بنگلا دیش اور تھائی لینڈ میں ڈینگی کا خطرہ برقرار ہے۔ پاکستان میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

فلپائن میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ 12 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری لنکا میں 100 ہلاکتیں 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ ویتنام میں 1 لاکھ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہیں جب کہ ہلاکتوں کے درست اعدادوشمار دستیاب نہیں۔

ملیشیاء میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور150 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں