کراچی: والدین نے بیٹی کا قاتل پہچان لیا

کراچی: والدین نے بیٹی کا قاتل پہنچان لیا

فائل فوٹو


کراچی: گلشن اقبال میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی طالبہ مصباح کے والدین نے قاتل کو پہچان لیا ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن عرفان زمان کے مطابق ملزم محمد نبی کو سہراب گوٹھ سے گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے مقتولہ کا فون بھی برآمد ہوا۔

پولیس حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ڈاکووں کی فائرنگ سے یونیورسٹی کی طالبہ مصباح آنکھ کے قریب گولی لگنے سے ہلاک ہو گئی تھی۔

مصباح گلشن اقبال کے علاقے موچی موڑ کے قریب یونیورسٹی کی پوائنٹ بس کے انتظار میں اپنے والد اطہر انور کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھی کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو وہاں آگئے۔

ڈاکوؤں نے بندوق کے زور پر پہلے مصباح کے والد کو لوٹا پھر وہ گاڑی کی دوسری طرف پہنچے اور فائرنگ شروع کردی جس سے طالبہ کو آنکھ کے نزدیک گولی لگی۔

عینی شاہدین کے مطابق ڈاکو نوجوان تھے جو واقعے کے بعد سہراب گوٹھ کی طرف فرار ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں