مشرقی لباس میں برطانوی شہزادی کی پاکستان آمد نے عوام کے دل جیت لیے


اسلام آباد: برطانیہ کے شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد کی خبر سن کر ہی پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اب برطانوی شہزادی کی مشرقی لباس میں پاکستان آمد نے شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔

14 اکتوبر کو رات 09:30 پر برطانوی شاہی ایئر فورس کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر شہزادے اور شہزادی کو لے کر اترا۔

پاکستان آمد کے موقع پر کیٹ مڈلٹن نے فیروزی رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا تھا، اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی برانڈ زِین کے بندے بھی پہن رکھے تھے۔

کنگسٹن محل کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق یہ دورہ کسی بھی برطانوی شاہی جوڑے کی جانب سے کیے گئے پاکستان کے دوروں میں سب سے پیچدہ ہے، یہ بیان پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے دیا گیا۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن کی جانب سے زیب تن کیے گئے لباس نے پاکستانی عوام کے دل موہ لیے ہیں اور پاکستانیوں کے ذہن پر نقش شہزادہ ولیم کی والدہ لیڈی ڈیانا کے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ ہو گئی ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کیا یہ حسن اتفاق ہے یا شہزادی مڈلٹن نے دانستہ طور پر اپنی ساس کی پاکستان آمد پر پہننے
والے رنگ کا لباس زیب تن کیا؟


ایک اور ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ لیڈی ڈیانا اور کیٹ مڈلٹن کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا مگر پہلی دِلوں کی ملکہ ہیں اور دوسری پیکرِ حسن۔

ایک شہری نے لکھا کہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستان آمد پر شہزادی ڈیانا کے پسندیدہ ڈیزائنر کا لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی حسین دِکھ رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں