آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

جج محمد بشیر نے گزشتہ روز تین صفحات پر مشتمل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جاری کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق عدالت کے پاس اسپتال کو سب جیل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔

فیصلے میں درج ہے کہ جیل حکام ایگزیکٹو آڈر کے ذریعے اسپتال کو سب جیل قرار دے سکتے ہیں لہذار ملزم کو متعلقہ پلیٹ فارم سے رجوع کرنا چاہیے۔

عدالت نے جیل سپریڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اقدامات کر کے 22 اکتوبر تک رپورٹ پیش کی جائے۔

خیال رہے سابق صدر نے درخواست دی تھی کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے اور اگر دل کی تکلیف ہوئی تو انہیں فوری طور پر اسپتال نہیں پہنچایا جاسکےگا کیونکہ اڈیالہ جیل سے اسپتال تک کا فاصلہ ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں کیا سہولیات دی جارہی ہیں؟

انہوں نے جیل میں آصف علی زرداری کو دو ذاتی اٹینڈنٹ رکھنے کی بھی درخواست کی تھی۔

آخری سماعت پر وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اپنایا کہ آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے، زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے۔


متعلقہ خبریں