’دنیا رک سی جاتی ہے جب بابر ڈرائیو مارتے ہیں’

’دنیا رک سی جاتی ہے جب بابر ڈرائیو مارتے ہیں’

اسلام آباد: قومی ٹیم کے نائب کپتان و مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم آج اپنی 25 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بابر کا شمار موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے اب تک 74 میچز میں 54 کی اوسط سے 3 ہزار 359 رنز بنا رکھے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی ، روہت شرما کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

چھوٹے طرز کی کرکٹ یعنی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وہ پہلے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے اب تک 49.6 کی اوسط سے 33 میچز میں 1290 رنز بنا رکھے ہیں۔

ان کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر پر صارفین نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، کرکٹ کے معروف ماہر شماریات مظہرارشد نے بابر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ’ دنیا رک سی جاتی ہے جب بابر ڈرائیو مارتے ہیں، کیا خوب منظر ہوتا ہے، پاکستان کی رنز مشین کو سالگرہ مبارک۔‘


اس موقع پر ڈاکٹر نعمان اعجاز نے بھی 25 سالہ بلے باز کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے مظہر کی بات کی تائید کی اور لکھا ہے کہ ’ ہمارا سارا فخر سے بلند کرتے رہو۔‘


متعلقہ خبریں