پی ایس 11ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی نے جے یو آئی ف سندھ کی وضاحت مسترد کردی

پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، نثار کھوڑو|humnews.pk

لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی  سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے حلقہ پی ایس 11کے ضمنی انتخاب سے متعلق جمیعت علمائے اسلام ف  سندھ کی قیادت کی وضاحت کو مسترد کردیا ہے۔

نثار کھوڑونے کہاہے کہ راشد محمود سومرو وضاحت کریں اگر جے یوآئی کا جے ڈی اے اور پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہے تو پی ایس 11 پر ستارے کے نشان پر انتخاب لڑنے والے ہمارے مخالف امیدوار  کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے منعقدہ جلسے میں انہوں نے کیوں شرکت کی۔

انہوں نے کے صدر نےسوال اٹھایا کہ لاڑکانہ میں جے یوآئی کا پی ٹی آئی کیجانب سے جی ڈی اے کے حمایت یافتہ ستارے کے امیدوار کی حمایت میں منعقدہ جلسے میں شرکت کرنا کیا جے یوآئی کی پالیسی ہے؟

نثار کھوڑوکہا کہ جے یو آئی اس بات کی بھی وضاحت کرے کے کیا ان کو مولانا فضل الرحمان نے یہ کہا ہوا ہے کے وفاق میں پی ٹی آئی کی مخالفت کرنی ہے اور سندھ میں مقامی سطح پر پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے حمایتی امیدوار کے جلسوں میں شرکت کرکے انتخابی مھم چلانی ہے؟

ان کا  کہنا تھا کہ جے یو آئی کی وفاق میں پی ٹی آئی کی مخالفت اور سندھ میں ان کے حمایتی امیدوار کے جلسوں میں شرکت اور تقریریں کرنا کیا دھرا معیار نہیں ہے؟ کیا لاڑکانہ اتحاد کا یہ فیصلہ تھا کے وہ لاڑکانہ اتحاد کے امیدوار کی حمایت میں اور جماعتوں کی بھی حمایت حاصل کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے:لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کی نہیں جی ڈی اے کی حمایت کررہے ہیں، راشد سومرو

نثار کھوڑو کہا راشد محمود سومرو صاحب یہ واضع کریں کہ کیا جے یو آئی کا یہ فیصلہ تھا کے جے ڈی اے کا حمایت یافتہ امیدوار ان کا بھی حمایت یافتہ امیدوار ہوگا؟اگر جے یو آئی کا جی ڈی اے اور پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں تو کیا راشد محمود سومرو کو جلسوں میں پیر صاحب پگاڑا اور عمران خان کے بینرز اور فوٹو نہیں دکھائی دیتے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ پی ایس 11 پر ھمارے مخالف امیدوار کے انتخابی بینرز پر عمران خان اور پیر پگاڑا کی تصاویر آویزاں ہیں ۔کیا جے یو آئی کی پالیسی عمران خان کی حمایت کی ہے؟

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی سندھ کو ایسا کہا ہوگا وہ پی ٹی آئی اور جے ڈی اے کےحمایت میں کام کرنے والے لاڑکانہ اتحاد میں شامل ہوجائیں ۔

یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان سے جے یو آئی کی پوزیشن کلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا

نثار کھوڑو نے کہا  میں سمجھتا ہوں کے راشد  محمود سومرو نے ایسا عمل کرکے جے یو آئی کی پارٹی پالیسی کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔راشد محمود سومرو غلط بیانی کرکے خود کو ایکسپوز کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  راشد محمود  اور ناصر محمود سومرو نے غلط بیانی کرکے اپنے آپ کو بچانے کی ناکام کوشش کی ہے، اب راشد اور ناصر محمود سومرو عوام کو غلط بیانی کرکے گمراہ نہیں کرسکتے۔


متعلقہ خبریں