پاکستان نیشنل اولمپک گیمز کی مشعل اسلام آباد پہنچ گئی


اسلام آباد: تینتیسویں قومی کھیلوں کی مشعل لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے.

اولمپک گیمز کی مشعل پاکستان ایئر فورس کی جانب سے ایئر کموڈور نو شیر خان اور عالمی شہرت یافتہ اسکوائش چیمپیئن جان شیر خان نے وصول کی۔

اس موقع پر سابق اسکوائش چیمپیئن جان شیر خان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ  اور امن بھائی چارے کے لیے کھیلوں کا فروغ ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی  پوری دنیا میں پاکستان کا ایک مثبت پہلو اجاگر ہوگا۔

نیشنل اولمپکس کی مشعل کراچی سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پہنچی، کوئٹہ سے  اسے لاہور لایا گیا اور اب اسلام آباد سے ہوتے ہوئے کشمیر، گلگت بلتستان  اور پشاور جائے گی۔

نیشنل گیمز کی مشعل ایئر فورس ریلی کی صورت میں دامن کوہ سے فیصل مسجد جائے گی جہاں اسے فیصل مسجد سے ایئر فورس کی جانب سے پاک بحریہ کے حوالے کیا جائے گی۔


متعلقہ خبریں