آرمی چیف سے اومان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات

آرمی چیف سے اومان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کی ملاقات

فوٹو: آئی ایس پی آر


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اومان کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد بن حارث نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے لیے جی ایچ کیو آمد پر اومان کے چیف آف اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

معزز مہمان نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول کی چادر بھی چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل احمد بن حارث کے درمیان عسکری معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں