خیبرپختونخوا: ’دو ماہ میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے‘


پشاور: فلور ملز مالکان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آئندہ دو ماہ میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی چئیرمین ملزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صوبے کے پاس اس وقت ڈیڑھ ماہ کی غذائی ضرورت باقی رہ گئی ہے اور حکومت نہ گندم دے رہی اور نہ سبسڈی۔

انہوں نے کہا کہ بحران کے باعث خیبرپختونخوا میں آٹے کا فی 20 کلو تھیلہ 160 روپے مہنگا فروخت کررہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری نرخ پر 13 لاکھ میڑک ٹن گندم کی ترسیل کم کرکے سات لاکھ کردی ہے۔

صوبائی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بحران کے باعث صوبے میں پچاس فیصد فلور ملز انڈسٹری بند ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں