سینیٹ انتخابات 2018: 135 امیدوار میدان میں


لاہور :2018ء کے سینیٹ انتخابات میں 52 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 135 امیدوار میدان میں ہیں۔ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے 20، ایم کیو ایم پاکستان کے 14، تحریک انصاف کے 13، پاک سرزمین پارٹی کے 4 جب کہ 65 آزاد امیدوار سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

آزاد امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ وہ 23 امیدوار بھی شامل ہیں جو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑرہے ہیں۔

پنجاب اور سندھ میں سات سات جنرل نشستوں، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی دو دو نشستوں اور ایک اقلیتی نشست پر انتخاب ہورہا ہے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سات سات جنرل نشستوں جب کہ خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی دو دو نشستوں پر انتخاب جاری ہے۔

فاٹا میں چار جنرل نشستوں جب کہ اسلام آباد میں ایک جنرل نشست اور ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے انتخاب ہورہا ہے۔


متعلقہ خبریں